مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نےالاقصی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کا ایران کے ساتھ رابطہ ختم نہیں ہوا بلکہ حماس ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے معاملے میں ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے لیکن حماس نےپھر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا وفد تہران روانہ کیا اور اس وقت حماس اور ایران کے درمیان تعلقات اچھی اور مضبوط سطح پر ہیں کیونکہ ایران وہ واحد ملک ہے جو صداقت کے ساتھ فلسطینی قوم کی حمایت کررہا ہے۔خالد مشعل نے کہا کہ حماس نے سکویرٹی وجوہات کی بنا پر شام کو ترک کیا اور حماس مصر کے معاملات میں بھی عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم ہے۔ خالد مشعل نے مصری حکومت سے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی آسانی کے لئے رفح سرحد کو کھول دے ۔
مہر نیوز/17 دسمبر/ 2014 ء : فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کا ایران کے ساتھ رابطہ ختم نہیں ہوا بلکہ حماس ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش میں ہے۔
News ID 1846358
آپ کا تبصرہ